کیچ میں 10 فوجی جوانوں کا سن کر دل بہت افسردہ ہے، مریم نواز

لاہور: مسلم لیگ(ن)کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ کیچ میں 10 فوجی جوانوں کا سن کر دل بہت افسردہ ہے۔مریم نواز نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ وطن عزیز کی محبت میں جان قربان کردینے والے بہادر جوانوں اور ان کے خاندانوں کو ہم سب سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اللہ شہدا کو بہترین جزا عطا فرمائے اور ان کے پیاروں کو صبر جمیل دے۔ آمین

اپنا تبصرہ بھیجیں