بھارتی ریاست بہار میں نوجوان صحافی کا زندہ جلاکر قتل کر دیا گیا

نئی دہلی:بھارتی ریاست بہار کے مدھوبنی ضلع میں ایک صحافی بدھی ناتھ جھا عرف اویناش کا بہیمانہ طریقے سے زندہ جلاکر قتل کردینے کا معاملے سامنے آیا ہے۔ مذکورہ صحافی 9 نومبر کو وہ غائب ہوئے اور 12 نومبر کو ان کی لاش جھاڑیوں سے برآمد کی گئی۔ مقتول صحافی کے بڑے بھائی نے فرضی نرسنگ ہوم سینٹر چلانے والے درجنوں ہسپتالوں کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے۔بھارتی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بہار کے مدھوبنی ضلع میں ایک نوجوان صحافی کا بہیمانہ طریقے سے زندہ جلاکر قتل کردیا گیا۔ صحافی کو زندہ جلاکر اس کی لاش کو کپڑوں میں لپیٹ کر جھاڑیوں میں پھینک دیا گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں