ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی سے ملاقات

کوئٹہ/ اسلام آباد:نیشنل پارٹی کے سربراہ سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی سے ملاقات،بھائی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔ اتوار کو چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی سے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے ملاقات کی ملا قات میں ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے چیئرمین سینٹ سے بھائی کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا۔اس موقع پر سینیٹر دلاور خان، سینیٹر طاہر بزنجو اور سینیٹر اکرام بلوچ بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں