یوکرائن کی مدد کریں گے مگر فوجی نہیں بھیجیں گے، مغربی دفاعی اتحاد
ماسکو :اگر روس یوکرائن پر حملہ کرتا ہے تو نیٹو اپنی فوج وہاں نہیں بھیجے گا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے سیکرٹری جنرل ژینس اشٹولٹن برگ نے کہی۔ اشٹولٹن برگ نے برطانوی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ فوج بھیجنے کی بجائے نیٹو مدد فراہم کرنے پر توجہ مرکوز کرے گا۔ روس نے یوکرائنی سرحد پر ایک لاکھ کے قریب فوج جمع کر رکھی ہے تاہم روس کے قومی سلامتی کے مشیر نکولائی پیٹروشیف نے یوکرائن پر حملے کو محض افواہیں قرار دیتے ہوئے اسے مغرب کی طرف سے خود ساختہ جھوٹ قرار دیا ہے۔ پیٹروشیف کا کہنا تھا کہ روس نہ تو جنگ چاہتا ہے اور نہ ہی اسے اس کی ضرورت ہے۔
Load/Hide Comments


