نادرا شناختی کارڈ کو ڈیجیٹل والیٹ میں تبدیل کرنے کا فیصلہ

مکوانہ: نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی(نادرا)حکومت کے ڈیجیٹل پاکستان وڑن کے تحت کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈز کو ڈیجیٹل والیٹس بنانے کے لیے کام کر رہی ہے، اس سال کے آخر میں اس ایپ کی اپ ڈیٹ ممکنہ طور پر دستیاب کر دی جائے گی-نادرا کے سربراہ طارق ملک نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وڑن کو حقیقت میں بدلتے ہوئے ہم نے ایک آن لائن پورٹل کے ذریعے قومی شناختی کارڈ کے درخواست دہندگان کو سہولت فراہم کرنے کے لیے ڈیجیٹل آئی ڈی کے کلیدی تعمیراتی بلاک کے طور پر پاک شناخت موبائل ایپ لانچ کی ہے۔طارق ملک نیکہا کہ یہ ایپ نادرا کے دفتر یا سفارت خانے کا دورہ کیے بغیر بائیو میٹرک فنگر پرنٹس، چہرے کی شناخت اور اسمارٹ فونز کا استعمال کرتے ہوئے کسی شخص کے شناختی کارڈ پر کارروائی کے لیے درکار دستاویزات کو اسکین کرنے میں مدد کرتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں