تربت، لیویز اہلکار کی فائرنگ، تیل بردار گاڑی کا ڈرائیور جاں بحق

تربت:بلو چستان کے ضلع تربت کے پاک ایران بارڈرسے متصل علا قے عبدوئی میں لیویز اہلکار کی فائرنگ تیل بردار گاڑی کا ڈرائیور جاں بحق ہو گیا ہے۔لیویز ذرائع کے مطابق گزشتہ روز عبدوئی میں لیویز اہلکا ر کی فا ئرنگ سے مند کا رہائشی اور تیل بردار گاڑی کا ڈرائیور جان کی با زی ہا ر گیا ہے،لیویز اہلکا ر نے اس وقت فائرنگ کی جب ڈرائیور نے زبردستی آگے جانے کی کوشش کی ہے گو لی لگنے سے ڈرائیور جا ن کی با زی ہا ر گیا۔ لیویزذرائع کے مطابق فائرنگ کرنے والا لیویز اہلکار درمحمد گرفتار کر لیا گیا ہے جس سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ ادھر ڈپٹی کمشنر تربت نے واقعہ کو افسوس نا ک قرار دیتے ہو ئے کہا ہے کہ اس سے متعلق تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں