بلو چستان میں کو رونا وائرس کے 77نئے کیسز رپورٹ

کوئٹہ: بلو چستان میں کو رونا وائرس کے 77نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد اب تک متاثرہ افراد کی تعداد34711ہو گئی۔ محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں کے دوران صوبے کے11اضلاع سے کورونا وائرس کے77کیسز رپورٹ ہونے سے بعد اب تک مجمو عی طورپر متاثرہ افراد کی تعداد34711ہو گئی ہے رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کا شکار ہونے والے77افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحت یاب ہونے والوں کی تعداد33912ہوگئی جبکہ صوبے میں کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد431ہے جن میں سے16ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں ان افراد میں سے11کو ہائی جبکہ5 کو لو آکسیجن فلو پر رکھا گیا ہے رپورٹ کے مطابق صوبے میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح 8.09فیصد ریکارڈ کی گئی رپورٹ کے مطابق صوبے میں کو روناوائرس کے952ٹیسٹ کئے گئے جن میں 77افراد میں کو روناوائرس کی تشخیص ہو ئی جبکہ313افراد کے نتائج آنے با قی ہیں جبکہ صوبے میں اب تک کو رونا وائر س سے368اموات ہو چکی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں