طالبان لاپتہ افغان خواتین کی اطلاع فراہم کریں، اقوام متحدہ

نیویارک:اقوام متحدہ نے افغان طالبان سے مزید دو لاپتہ خواتین رضاکاروں کے بارے میں معلومات طلب کی ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ان دو خواتین کو گزشتہ ہفتے طالبان نے حراست میں لے لیا تھا اور تب سے ان کی کوئی اطلاع نہیں۔ چند روز قبل کابل میں ایک احتجاج کے بعد دودیگر خواتین کو بھی حراست میں لے لیا گیا تھا۔ یوں اس وقت افغانستان میں لاپتہ یا زیر حراست خواتین رضاکاروں کی تعداد چار ہو گئی ہے۔ افغانستان میں اقوام متحدہ کے مشن نے مذکورہ خواتین کے بارے میں معلومات اور ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں