بلوچستان میں کورونا وائرس کے 74نئے کیس رپورٹ

کوئٹہ: بلو چستان میں کو رونا وائرس کے 74نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد اب تک متاثرہ افراد کی تعداد34785ہو گئی۔ محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں کے دوران صوبے کے8اضلاع سے کورونا وائرس کے74کیسز رپورٹ ہونے سے بعد اب تک مجمو عی طورپر متاثرہ افراد کی تعداد34785ہو گئی ہے رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کا شکار ہونے والے47افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحت یاب ہونے والوں کی تعداد33959ہوگئی جبکہ صوبے میں کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد458ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں