صومالیہ میں بارودی سرنگ کے دھماکے سے 10 افراد ہلاک

موغادیشو:صومالیہ کے جنوبی علاقے میں ایک منی وین بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے باعث 5 خواتین اور 4 بچوں سمیت 10 مسافر ہلاک ہو گئے ہیں۔جنوبی صومالیہ کی ریاست جوبالینڈ میں فوج کے کمانڈر ڈیکو عبدینورعدن نے بتایا کہ مسافر بس جنوبی ساحلی شہر کسمایو کی طرف جاتے ہوئے بارودی سرنگ سے ٹکرائی۔ڈیکو عبدینورعدن نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ عسکریت پسندوں کی جانب سے کیے گئے بارودی سرنگ دھماکے میں 3 دیگر افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ زخمی مسافر کسمایو ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ڈیکو عبدینورعدن نے کہا کہ بارودی سرنگ دھماکے کے وقت جوبالینڈ کی ریاستی فورسز کی الشباب کے عسکریت پسندوں سے لڑائی جاری تھی، مزید بتایا کہ کسمایو کے شمالی علاقے میں آپریشن کے دوران متعدد عسکریت پسند ہلاک جبکہ 2 فوجی زخمی ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں