نوشکی حملہ میں جاں بحق ڈی سی آفس کے ملازم کو 40لاکھ روپے و سرکاری مراعات دی جائینگی ، قدوس بزنجو
نوشکی :وزیر اعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے اپنے دورہ نوشکی کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کے دوران دو فروری کو دہشت گردی کے واقع میں جاں بحق بالمیکی برادری سے تعلق رکھنے والے ڈی سی آفس کے ملازم کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا اور بتایا کہ جاں حق شخص کے اہل خانہ کو سرکاری پالیسی کے تحت چالیس لاکھ روپے اور تمام سرکاری مراعات دینگے۔
Load/Hide Comments


