ہمارے علی بابا اور اسکا ٹولہ اپوزیشن پر الزام تراشی کے علاوہ کچھ نہیں کر رہا، جمال شاہ کاکڑ

کوئٹہ:پاکستان مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے صدر وسابق اسپیکر صوبائی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ نے کہاہے کہ پاکستان مسائل میں گرا ہوا ہے جبکہ ہمارے علی بابا اور اس کے ٹولے کو اپوزیشن پر الزام تراشی سے فرصت نہیں مل رہی،سیاسی سرگرمیاں جمہوری عمل کا حصہ ہے لیکن نام نہاد جمہوریت کی دعویدار پی ٹی آئی کو یہ عمل ہضم نہیں ہورہاسیاست میں اختلاف جمہوریت کا حسن ہیں لیکن پی ٹی آئی کی کھل سیاست انتقام پر ختم ہوئی ہے،اب تو سلیکٹڈ سرکار کے ترجمانوں کو خواب میں بھی اپوزیشن نظرآتی ہوگی۔ان خیالات کااظہار انہوں نے کوئٹہ سے روانگی کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی صدر میاں محمدشہبازشریف کی جانب سے پارٹی کا سینٹرل کمیٹی کااجلاس طلب کرلیاگیاہے جس میں صوبائی صدر جمال شاہ کاکڑ بلوچستان سے شرکت کرینگے۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے جمال شاہ کاکڑ نے کہاکہ جمہوریت میں ہر سیاسی جماعت کو سیاسی سرگرمیوں کا حق حاصل ہے کہ وہ کسی سے مل سکیں لیکن یہاں تو سلیکٹڈ سرکار المعروف علی بابا اور اس کے ٹولے کو سیاسی رہنماؤں کے ملنے پر بھی اعتراض ہے،پاکستان کو مسائل کا گڑھ بنا کر عمران خان اور اس کے ٹولے نے نہ صرف کرپشن کو دوام بخشا بلکہ عوام کو دھوکہ میں رکھنے کیلئے اپوزیشن پر الزام تراشی کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع کیاہے ایسا محسوس ہورہاہے کہ حکومتی نام نہاد ترجمانوں کو خواب میں بھی سیاسی رہنماء اور اپوزیشن نظرآرہے ہیں انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف خود کوجمہوری جماعت کہہ رہی ہے لیکن انہیں کسی سیاسی جماعت کے رہنماؤں کے ملنے پر بھی اعتراض ہیں حالانکہ سیاست میں اختلاف جمہوریت کا حسن ہیں لیکن پی ٹی آئی نے اس اختلاف کو سیاسی انتقام میں تبدیل کردیاہے اب تو خواب میں بھی مخالفت میں نعرے لگا رہے ہوتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) اس نام نہاد سیاسی ٹولے کو مزید عوام پر مسلط نہیں ہونے دے گی،قائد میاں محمدنوازشریف اور میاں شہبازشریف کی قیادت میں عوام اپنی ووٹ کی طاقت سے ان نام نہاد سیاسی حکمرانوں کا مقابلہ کریگی،مسلم لیگ(ن) کا بیانیہ مقبول ہوچکاہے آئندہ دور مسلم لیگ(ن) کا ہے جس کی وجہ سے حکومتی ترجمان بوکھلاہٹ کاشکار ہوگئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں