شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے سروں کی قیمت مقرر‘پمفلٹس تقسیم

میرانشاہ:دہشت گردوں کی جانب سے سیکیورٹی فورسز پر حملوں کے بعد شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے سروں کی قیمت مقرر کرنے سے متعلق پمفلٹس تقسیم کردیے گئے۔پمفلٹ اردو اور پشتو زبان میں تحریر کیے گئے ہیں جس کے ذریعے عوام سے دہشت گردوں کو پکڑنے میں تعاون کی اپیل کی گئی ہے۔پمفلٹس میں طالبان کمانڈر سید انار، شفیراللہ اور حمید اللہ کے سروں کی قیمت 50، 50 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے جب کہ رحمان اللہ، میرخاتم، حسن گل اور آفتاب اللہ طارق کے سروں کی قیمت 30، 30لاکھ مقرر ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں پاک افغان بارڈر پر سرحد پار سے دہشتگردوں کی فائرنگ میں 5 جوان شہید ہوگئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں