ڈاکٹر عارف علوی سے سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نائف کی ملاقات

اسلام آباد :صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نائف نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مضبوط اورمتنوع بنانے کے عز م کا اعادہ کیا گیا۔ملاقات میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ برادر ممالک کے مابین بہترین تعلقات کو باہمی مفاد کیلئے مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔امید ہے کہ سعودی حکومت سزا پوری کرنے والے پاکستانی قیدیوں کی رہائی پر غور کرے گی صدر مملکت کا "روڈ ٹو مکہ” پائلٹ پراجیکٹ شروع کرنے پر سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا حکومت پاکستان "روڈ ٹو مکہ "منصوبے کی ملک کے دیگر شہروں تک توسیع کی منتظر ہے،دونوں ممالک کو افغانستان کے حالات پر ایک جیسے تحفظات ہیں عالمی برادری افغان عوام کو انسانی بحران سے بچانے کیلئے مدد کرے۔ اس مو قع پر سعودی وزیر داخلہ نے کہا کہ دونوں ممالک کی ٹیکنیکل ٹیموں کی جانب سے پاکستانی قیدیوں کے معاملے کو حل کرنے کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں صدر مملکت نے او آئی سی کے 17 ویں غیر معمولی اجلاس میں شرکت پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا صدر مملکت نے کورونا کے دوران 20 لاکھ سے زائد پاکستانیوں کی میزبانی کرنے پر سعودی عرب کو سراہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں