بھارت میں برفانی تودے کی زد میں آکر 7 بھارتی فوجی لاپتہ
نئی دہلی :بھارتی ریاست اروناچل پردیش میں برفانی تودے کی زد میں آنے سے بھارتی فوج کے سات اہلکار لاپتہ ہوگئے ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے کہا کہ فوجی اہلکار ایک گشتی پارٹی کا حصہ تھے جو اروناچل پردیش کے کامینگ سیکٹر میں 14,500 فٹ کی بلندی پر برفانی تودے کی زد میں آگئی۔ یہ ریاست کے مغربی کنارے پرایک پہاڑی اورکم آبادی والا علاقہ ہے۔ اس کے مغرب میں بھوٹان اور شمال میں چین ہے۔بھارتی فوج نے کہا کہ بچاؤاورتلاشی کی کارروائی جاری ہے۔ امدادی کارروائیوں میں مدد کے لیے ہوائی جہاز کے ذریعے خصوصی ٹیموں کو روانہ کر دیا گیا ہے۔رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ علاقے میں گزشتہ چند دنوں سے شدید برفباری ہورہی ہے اور موسم انتہائی خراب ہے۔
Load/Hide Comments


