لاک ڈاؤن کے باوجود لبنان میں ہزاروں افرادکے حکومت مخالف مظاہرے

بیروت:کورونا وائرس کی وبا کے باعث لاک ڈاؤن اور بندشوں کے باوجود لبنان میں گزشتہ رات ہزاروں افراد نے احتجاج کیاہے۔ مک کے کئی بڑے شہروں میں مظاہرین اقتصادی بحران پر احتجاج کے لیے سڑکوں پر نکلے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کئی مقامات پر مظاہرین نے ٹائروں کو آگ لگائی اور روڈ بلاک کر دئیے تاہم پولیس نے بعد ازاں کارروائی کرتے ہوئے مظاہرین کو منتشر کیا۔ لبنان میں معاشی بدحالی کے باعث گزشتہ برس اکتوبر سے شروع ہونے والے مظاہرے وقفے وقفے سے جاری ہیں۔ مظاہرین حکمران جماعت اور امرا کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔ لبنان کو اس وقت سن 1975 سے سن 1990 کے درمیان لڑی گئی خانہ جنگی کے بعد ملکی تاریخ کے بد ترین اقتصادی بحران کا سامنا ہے۔ ملک میں غربت کی شرح پینتالیس فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں