بلوچستان کورونا وائرس کے 47نئے کیس رپورٹ
کوئٹہ:بلوچستان میں 6.91فیصد مثبت کیسز کی شرح سے کورونا وائرس کے 47نئے کیس رپورٹ، محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی رپورٹ کے مطابق صوبے میں 680افراد کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے کوئٹہ میں 42،تربت میں 3جبکہ مستونگ اور چاغی میں ایک، ایک شخص میں کورونا وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد صوبے میں کورونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 34957ہوگئی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران صوبے میں 48افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوئے جس کے بعد اب تک صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 34165ہوگئی جبکہ صوبے میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 422ہے رپورٹ کے مطابق صوبے میں 13مریض ہسپتالوں میں داخل ہیں جن میں سے 7ہائی جبکہ 2لو آکسیجن فلو پرزیر علاج ہیں جبکہ اب تک صوبے میں کورونا وائرس سے 370افراد کی اموات ہوچکی ہیں
Load/Hide Comments


