منگچر،قہار ٹرسٹ کے زیراہتمام کوئٹہ کراچی شاہراہ کو دو رویہ کرنے کے حوالے سے واک کا اہتمام

منگچر( نمائندہ خصوصی )جتنی دہشت گردی سے انسانی جانیں ضائع نہیں ہوئے جتنے ٹریفک حادثات سے ہمارے اپنے ہم سے بچھڑے ہیں ان خیالات کا اظہار جمعیت علمائے اسلام کے رہنماؤں ڈاکٹر عبدالمالک نیچاری ، ڈاکٹر یعقوب بلوچ ودیگر نے قہار ویلفئیر ٹرسٹ کے زیر اہتمام پورے صوبے کی طرح منگچر بازار میں بھی علامتی واک ہوئی جس میں سیاسی سماجی رہنماؤں نے شرکت کی ریلی بازار سے ہوتی ہوئی جامعہ مسجد کے سامنے اختتام پذیر ہوئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام کے رہنماؤں ڈاکٹر عبدالمالک نیچاری، ڈاکٹر یعقوب بلوچ ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ سمیت بلوچستان کے دیگر قومی شاہراہوں پر موت کا رقص جاری ہے روزانہ ہم اپنے پیاروں کے لاشیں اٹھاتے رہتے ہیں سی پیک کے نام پر دیگر صوبوں میں کروڑوں،اربوں روپے کے روڈ ودیگر ترقیاتی اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں لیکن بلوچستان کے سی پیک روڈ ابھی تک سنگل ہے اور کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثات میں ہزاروں افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں قہار ٹرسٹ کی جانب سے اس حوالےسے پورے بلوچستان میں علامتی واک کا اہتمام اہم اقدام ہے جس سے ایک آواز بے حس حکمرانوں کے کانوں تک پہنچانے کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں