کورونا،بنگلہ دیش میں تمام تعلیمی ادارے ستمبر تک بند رہیں گے

ڈھاکہ:بنگلہ دیش میں نوول کرونا وائرس پھیلنے کے پیش نظر تمام تعلیمی ادارے ستمبر تک بدستور بند رہیں گے۔بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ نے پیر کے روز دارالحکومت ڈھاکہ میں اپنی سرکاری رہائشگاہ گانوبھابن سے انتظامی افسران سے ویڈیو کانفرنس کرتے ہوئے یہ اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم اس وقت تک تعلیمی ادارے نہیں کھولیں گے جب تک بنیادی طور پر عالمی وبائی مرض قابو میں نہیں آتا جبکہ ہم دوسرے شعبے آہستہ آہستہ کھولیں گے۔انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت نے نوول کرونا وائرس کا عالمی وبائی مرض پھیلنے کے دوران عوام کی زندگیاں بچانے اور ان کی روزی روٹی کو یقینی بنانے کو سب سے زیادہ اہمیت دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں