جنوبی کوریا، کیمیکل فیکٹری میں دھماکے سے 4 افراد ہلاک
سئیول : پیٹرو کیمیکل کمپنی کے پلانٹ میں دھماکے سے چار افراد ہلاک جبکہ 4زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی کوریا کے جنوبی بندرگاہ شہر Yeosu میں ا یک پیٹرو کیمیکل فیکٹری میں دھماکے سے کم از کم چار افراد ہلاک اور چار زخمی ہو گئے۔
واقعہ مقامی وقت کے مطابق صبح 9:26 بجے کے قریب پیش آیا اور خیال کیا جارہا ہے کہ فیکٹری میں اس وقت تقریبا 8 افراد موجود تھے ۔ دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی لیکن دس منٹ میں اس پر قابو پالیا گیا۔ دھماکے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو مقامی ہسپتال لے جایا گیا۔
حکام کے مطابق دھماکہ فیکٹری کے ہیٹ ایکسچینج سسٹم میں ہوا تاہم، واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں ۔ پولیس کاکہنا ہے کہ دھماکہ بہت شدید تھا جس کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔
Yeochun NCC، جسے YNCC کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، متعدد اہم اور انتہائی زہریلے صنعتی کیمیائی مصنوعات تیار اور فروخت کرتا ہے، جن میں بینزین، پروپیلین، ایتھیلین، ٹولیون، زائلین اور اسٹائرین مونومر شامل ہیں۔


