رپورٹر بن کر 2بار امریکی ویزا لینے والا ملزم گرفتار

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل نے امریکی قونصل خانے کی شکایت پر نجی ٹی وی کا رپورٹر بن کر 2 بار امریکی ویزا لینے والے ملزم اعجاز چیمہ کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان کے مطابق ملزم نے 2019میں بطورسینئیر رپورٹر اقوام متحدہ اجلاس کی کوریج بھی کی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ سیالکوٹ کے رہائشی ملزم نے 2020 میں سینیئر نمائندہ بن کردوسری بار ویزا لیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق تحقیقات میں نجی ٹی وی انتظامیہ نے ملزم کے پیش کردہ خطوط سے لاتعلقی کا اظہار کیا۔
ترجمان نے بتایا کہ امریکی قونصل خانے نے ڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ کو کارروائی کی درخواست دی جس پر ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں