قلات،14 فروری سے آوارہ کتوں کے خلاف مہم کا آغاز کیا جائے گا

قلات: چیف آفیسر میونسپل کمیٹی قلات عطاء اللہ بازئی نے کہا ہے کہ قلات میں پیر چودہ فروری سے آوارہ کتوں کے خلاف مہم کا آغاز کیا جائے گا مہم کے دوران آوارہ کتوں کو تلف کردیا جائے گا قلات کے شہری آوارہ کتوں کی نشاندھی کرے قلات کے شہری اپنے پالتو جانوروں کو اپنے گھروں میں باندھے رکھے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائیندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ شہریوں کی جانب سے آوارہ کتوں کی تعداد میں اضافے شکایات موصول ہورے تھے جس پر ہم نے پیرچودہ فروری سے آوارہ کتوں کے خلاف خصوصی مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے مہم کے دوران میونسپل کمیٹی کا عملہ شہر کے مختلف علاقوں میں جا کر آوارہ کتوں تلف کرے گی تاکہ آوارہ کتوں کو ختم کیا جا سکے انہوں نے قلات کے شہریوں سے اپیل کی کہ مہم کے دوران قلات کے شہری آوارہ کتوں کی نشاندھی کرائے اور اپنے پالتو کتوں اور بلیوں کے اپنے گھروں سے باہر نہ نکلنے دے انہوں نے قلات کے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اس خصوصی مہم میں میونسپل کمیٹی کے عملہ کے ساتھ تعاون کرے

اپنا تبصرہ بھیجیں