حکومت بلوچستان کا نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کیلئے سرحدی علاقوں میں آمد ورفت کو سہل بنانے پر اتفاق
کوئٹہ: وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے بلوچستان میں صوبے کے نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کے لئے سرحدی علاقوں میں آمد ورفت کو سہل بنانے پر اتفاق کیا ہے، تفصیلات کے مطابق گزشت دونوں وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ بلوچستان سمیت دیگر اعلیٰ حکام کے ہمراہ نوشکی کا دورہ کیا تھا جہاں وزیراعلیٰ اور علاقے کے عمائدین نے انہیں صوبے میں غربت اور پسماندگی کے خاتمے اور بے روزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کر نے کے لئے سرحدی علاقوں میں بارڈر پر آمد و رفت کے لئے سہولیات دینے کی درخواست کی تھی معاملے پر مثبت پیش رفت کرتے ہوئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے بارڈر پر انٹری کارڈسسٹم سمیت دیگر پیچیدہ طریقہ کار ختم کر کے سہولیات فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو جلد ہی رخشان ڈویژن کے چاغی، واشک، نوشکی،تفتان کا دورہ کریں گے جہاں وہ بارڈر پر انٹر ی سسٹم کو سہل بنانے کے اقدامات کا آغاز کریں گے جس سے صوبے کے نوجوانوں کے لئے کاروبار اور روزگار کے دوازے کھلیں گے واضح رہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان متعدد بار صدر مملکت، وزیراعظم وفاقی اور صوبائی حکام کے ساتھ بارڈر کے معاملے پر ملاقاتیں اور اجلاس کر چکے ہیں جبکہ اس حوالے سے تربت میں بھی اجلاس ہوا تھا جس میں اعلیٰ عسکری حکام نے بھی شرکت کی تھی،صدر مملکت نے بھی دورہ گوادر میں بارڈر پر آمد و رفت اور کاروبار کے لئے سہولیات دینے کی ہدایت کی تھی


