حکومت سندھ کا طلباء یونین بحالی کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں،سعد دہوار

کوئٹہ:نیشنل پارٹی کے صوبائی سوشل میڈیا سیکریٹری سعد دہوار نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ سندھ کی صوبائی اسمبلی کا طلباء یونین بحالی ایک تاریخی اور خوش آئیند فیصلہ ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ ملک بھر میں طلباء یونین کو بحال کیا جائے۔ ایک فوجی امر کی 1982 میں طلباء یونین پر پابندی کی وجہ سے ملک بھر کے نوجوانوں کو سازش کے تحت سیاست سے دور رکھنی کی کوشش کی گئی ہیں جس کے نتیجے میں ملک میں گزشتہ 5 دہائیوں سے جہموری سیاست کمزور رہی ہے اور ملک کی سیاسی قیادت غیر سیاسی اور غیر ضروری قوتوں کے ہاتھوں چلی گئی ہیں۔ آج ملک سیاسی اور سماجی طور پر شدید گراوٹ کا شکار ہے ایوان بالا سے لیکر صوبائی اسمبلیوں تک سیاسی رویے پست روی کا شکار ہے۔ آبادی کے لحاظ سے اس وقت ملک میں نوجوانوں کی تعداد کا تناسب 65 فیصد سے زائد ہیں مگر اکثریت غیر سیاسی ہوچکی ہیں جس کی وجہ سے سیاست میں مصلحت پسندی، پیسہ اور دھاندلی نے ملک کی اکثریتی آبادی کے لیئے سیاست کے دروازے بند کئیے ہوئے ہیں اور سیاسی جماعتیں غیر سیاسی شخصیات کے ہاتھوں یرغمال ہیں۔ لہذا ہم مطالبہ کرتے ہیں کے سیاست کی نرسری کو بحال لیا جائے تاکہ ملک میں مسلط غیر سیاسی مگر طاقتور قوتوں کو باہر نکالا جاسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں