نیشنل پارٹی کے رہنماؤں کا میڈیکل کالجز کے طلباء کے احتجاجی کیمپ میں اظہار یکجہتی

کوئٹہ:نیشنل پارٹی کے رہنماں نے میڈیکل کالجز کے طلبا کے احتجاجی کیمپ میں اظہار یکجہتی۔اس موقع پر نیشنل پارٹی کے مرکزی ریسرچ اینڈ ایڈوکیسی سیکرٹری آغا گل صوبائی ترجمان علی احمد لانگو صوبائی یوتھ سیکرٹری نعیم بنگلزئی سینئر اراکین ملک عبدالرحمان بنگلزئی آصف جان مسیح ڈاکٹر عابد سمیت دیگر شامل تھے۔اس موقع پر نیشنل پارٹی کے مرکزی ریسرچ اینڈ ایڈوکیسی سیکرٹری آغا گل اور صوبائی ترجمان علی احمد لانگو نے طلبا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 70 دنوں سے طلبا پی ایم سی کی طلبا دشمن اور خصوصا بلوچستان کے طلبا کے ساتھ ناانصافی کی پالیسیوں پر سراپا احتجاج ہے۔لیکن پی ایم سی تو کجا بلوچستان کے نمائندوں جو اسمبلی میں بیٹھے ہیں ان کو بھی صوبے کے مستقبل سے سروکار نہیں۔نیشنل پارٹی کے رہنماں نے کہا کہ ریاستیں طلبا کو بہترین تعلیمی ادارے و ماحول فراہم کرتا ہے۔تاکہ وہ اعلی تعلیم حاصل کرکے ملک کی تعمیر وترقی میں کرادر ادا کریں۔لیکن پی ایم سی نے بلوچستان کے تین میڈیکل کالجز میں نئے سرے سے دوبارہ اسپشل ٹیسٹ نافذ کرکے طلبا کے لیے تعلیم کو بند رکھنے کا اقدام کیا ہے۔رہنماوں نے کہا کہ حکومت کی بے حسی و لاتعلقی نے طلبا کو بھوک ہڑتال پر منتقل کردیا ہے۔جن کی حالت اب تشویش ناک ہے۔اگر طلبا کے مستقبل کو محفوظ نہیں کیا گیا تو طلبا کی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہوگا۔جو لمحہ فکریہ ہوگا۔رہنماوں نے کہا کہ پی ایم سی کو اپنی ناروا پالیسی کو واپس لینا چائیے اور طلبا کے مستقبل کو محفوظ بنائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں