اپنے ڈاکٹرز کی نواز شریف کے صحت کے متعلق رپورٹ پر شک نہیں، یاسمین راشد

پنجاب کی وزير صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ پاکستان میں نواز شریف کی صحت سے متعلق اپنے ڈاکٹرز کی رپورٹ پر شک نہیں کروں گی۔
میڈیا گفتگو کرتے ہوئے یاسمین راشد کا کہنا تھاکہ اگر شہباز گِل ان رپورٹس میں فراڈ کا کہتے ہیں تو اس کا جواب انہی سے لیا جائے۔
ن لیگ کے عطا تارڑ نے کہا کہ نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس حکومت کو جمع کروانے کے پابند نہیں ہیں، اگر حکومت کو رپورٹس چاہیئیں تو لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں