تحریک عدم اعتماد، پیپلزپارٹی کا جماعت اسلامی سے رابطہ

لاہور: پیپلزپارٹی نے تحریک عدم اعتماد میں حمایت کے لئے جماعت اسلامی کی قیادت سے رابطہ کرلیا۔
پیپلز پارٹی نے تحریک عدم اعتماد میں حمایت کے لئے جماعت اسلامی سے رابطہ کیا ہے، اس حوالے سے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری آج منصورہ کا دورہ بھی کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق صدر آصف زرداری امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ملاقات کریں گے، جس میں ملکی سیاسی صورتحال، متحدہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے کوششوں پر سراج الحق کو اعتماد میں لیا جائے گا۔ ترجمان جماعت اسلامی نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ آصف علی زرداری شام ساڑھے7 بجے وفد کے ہمراہ منصورہ پہنچیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں