وزیراعلیٰ بلوچستان میری 14ایکڑ زمین واگزار کرائیں،عبد اللہ جان رند

کوئٹہ: ژوب کے رہائشی عبد اللہ جان رند نے کہا ہے کہ میری 14ایکڑ زمین پر احمد نا می شخص نے قبضہ کررکھا ہے، گور نر بلو چستان سید ظہور احمد آغا، وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو، مشیر داخلہ میر ضیاء اللہ سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ ہے کہ میر ی زمین واگزار کر وائی جا ئے۔ یہ با ت انہوں نے پیر کو کوئٹہ پریس کلب میں پر یس کانفرنس کر تے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک احمد پر 21ایف آئی آر درج ہو چکی ہیں لیکن اسکے خلاف کوئی ایکشن لینے والا نہیں ہے انہوں نے کہاکہ احمد نامی شخص نے50 سے 60سا تھیوں کے ہمراہ اسلحے کے زور پر اپنے راج قائم کیا ہوا ہے جو کہ رات میں ڈاکے اور دن میں سیا ست کر تا ہے انہوں نے کہاکہ احمد نے ایک پارٹی میں شمو لیت بھی اختیار کی ہے افسوس کے سا تھ کہنا پڑھتا ہے کہ ایک ڈاکو، اغواء کار کیسے سیا ست کر سکتا ہے انہوں نے کہاکہ احمد کی جانب سے مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی گئیں اگر مجھے یا میرے گھر والوں کو کچھ ہوا تو اسکی تما م ترذمہ داری احمد پر ہو گی،انہوں نے کہاکہ احمد کے خلاف ایف آئی آر درج کر نے کے لئے کوئی تیار نہیں ہے،گور نر بلو چستان سید ظہور احمد آغا، وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو، مشیر داخلہ میر ضیاء اللہ سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ ہے کہ میر ی زمین واگزار کر وائی جا ئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں