اداکارہ و ماڈل صوفیہ مرزا کی بچیوں کی واپسی سے متعلق کیس میں سیکرٹری خارجہ طلب
اسلام آباد:سپریم کورٹ نیاداکارہ و ماڈل صوفیہ مرزا کی بچیوں کی واپسی سے متعلق کیس کی سماعت کے موقع پر سیکرٹری خارجہ کو طلب کر تے ہوئے قرار دیا ہے کہ وزارت خارجہ کے رویہ کے باعث سیکرٹری خارجہ کو طلب کررہے ہیں۔دوران سماعت سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ عدالتی حکم پر وزارت خارجہ اور ایف آئی اے کی رپورٹ جمع کروادی ہے۔وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر مڈل ایسٹ نے عدالت کو بتایا کہ عدالتی حکم پر عمل کرتے ہوئے بچیوں کو واپس لانے کیلئے یو اے ای متعلقہ حکام کو درخواست کردی ہے،ٹریٹی کے تحت جواب دوماہ کے اندر دیا جائے گا۔جس پر جسٹس مقبول باقر نے ریمارکس دیے کہ کیا ہماری جرات ہے کہ ہم جلد جواب مانگ سکیں،ہم تو بڑا کچھ قربان کرتے ہیں،کیا ہماری غلامی میں کچھ کمی آئے گی،کتنے سال ہوگئے اور ہم بچیوں کو نہیں لاسکے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر مڈل ایسٹ نے موقف اپنایا کہ عدالت جو حکم کرے گی اس پر عمل کریں گے۔جس پر جسٹس مقبول باقر نے ریمارکس دیے کہ اگر عدالت نے ہی حکم دینا ہے تو افسران کی کیا ذمہ داری ہے۔عدالت عظمی نے کیس کی مزید سماعت آج منگل تک کیلئے ملتوی کر کے سیکرٹری خارجہ کو طلب کر تے ہوئے قرار دیا ہے کہ وزارت خارجہ کے رویہ کے باعث سیکرٹری خارجہ کو طلب کیا ہے۔واضح رہے کہوفاقی حکومت اور اداکارہصوفیہمرزا نے بچیوں کے اغواء اور بیرون ملک سمگلنگ پر سابق شوہر عمر فاروق اور دیگر کیخلاف عدالت عظمی میں درخواست دائر کر رکھی ہے۔۔


