کوئٹہ،مشرقی بائی پاس پر شہزور گاڑی کی ٹکر سے بچہ جان کی بازی ہار گیا

کوئٹہ:بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے مشرقی بائی پاس پر شہزور گاڑی کی ٹکر سے بچہ جان کی بازی ہار گیا ہے۔ پولیس کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے نواحی علاقے مشرقی بائی پاس پر شہزور گاڑی کی ٹکر سے 6سالہ بچہ یاسر خان ولد نادر خان کاکڑ جان کی بازی ہار گیا ہے جن کی نعش کو ضابطے کی کارروائی کے لئے سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کرکے بعد ازاں ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے۔اس سلسلے میں مزید کارروائی جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں