اکبر آسکانی سے وزارت کا قلمدان واپس لے لیا گیا ہے

کوئٹہ(انتخاب نیوز)بلوچستان کابینہ نے تبدیلی کرتے ہوئے صوبائی وزیر ماہی گیری اکبر آسکانی سے وزارت کا قلمدان واپس لے لیا، تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت کی جانب سے ایک اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں وزارت ماہی گیری کا قلمدان اکبر آسکانی سے واپس لے لیا گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق کسی اور کو ابھی تک وزارت نہیں دی گئی، واضح رہے کہ قدوس بزنجو کی کابینہ میں پہلی تبدیلی کی گئی ہے۔صوبائی وزیر حاجی اکبر آسکانی سے محکمہ ماہی گیری کا قلمدان واپس لے لیاگیا۔محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر صوبائی وزیر حاجی اکبر آسکانی سے محکمہ فشریز کا قلمدان واپس لے لیاگیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں