ہرنائی زلزلہ، بابو محلے میں کریک شدہ مکانات مہندم
ہرنائی: ہرنائی و گردنواح میں بدھ16 فروری کو یکے بعد دیگرے زلزلے کے جھٹکے زلزلے کا پہلا جھٹکا 03:20 دوسرا جھٹکا 03:49 اور تیسرا جھٹکا 04:36 پر آئے اورچھوتا جھٹکا 04:49 پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔لوگوں نے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔شدید سردی میں کریک اور بوسیدہ مکانات کے گرنے کے ڈر سے زلزلہ زدگان پہلے ہی سے پریشان ہیں۔جبکہ مسلسل جھٹکوں سے شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے بدھ کو زلزلے کے یکے بعد چار جھٹکے آنے کے باعث بابو محلے میں نواب خان نامی شخص سمیت کئی لوگوں کے 7 اکتوبر2021 کے شدید زلزلے میں کریک شدہ مکانات مہندم ہو گئے تاہم جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔
Load/Hide Comments


