قندیل قتل کیس میں سپریم کورٹ میں اپیل کریں گے، فواد چوہدری
اسلام آباد”:وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ قندیل بلوچ قتل کیس میں سپریم کورٹ میں اپیل کریں گے۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کو بڑے ریفارم پر حکومت کا ساتھ دینا چاہئیے۔وزیراعظم عمران خان نے اسمبلی میں اپوزیشن سے کہا کہ ایشوز پر بات کرتے ہیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ اپوزیشن کہتی ہے کہ باقی کیس پر بعد میں بات کریں گے، پہلے کیسز ختم کریں۔وفاقی وزیر فواد چوہدری نے قندیل قتل کیس سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کئی بار کہہ چکی ہے کہ یہ کیس فساد الارض ہیں۔جوڈیشری میں احتساب کا کوئی سسٹم نہیں ہے۔غیرت کے نام پر سپریم کورٹ کے سو فیصلے ہیں کہ اس میں معافی نہیں ہو سکتی۔سپریم کورٹ آف پاکستان سے گزارش ہے کہ ایکشن لے کہ قندیل کے بھائی کو کیسے چھوڑ دیا۔فواد چوپدری نے مزید کہا کہ ہمیں ماڈرن پراسیکیوشن کی طرف چانا چاہیے۔لڑکی سے زیادتی ہوئی، ویڈیو موجود ہے لیکن لڑکی کہتی ہے زیادتی نہیں ہوئی۔خیال رہے کہ ہائیکورٹ ملتان بینچ نے قندیل کیس کے مرکزی ملزم کو بری کردیا۔ پیر کو ملزم وسیم کو راضی نامے کی بنیاد اور گواہوں کے بیانات سے منحرف ہونے پر بری کیا گیا ہے اور ملزم مقتولہ قندیل کا بھائی ہے۔ واضح رہے کہ ماڈل گرل قندیل کو 15 جولائی 2016 کو مظفرآباد میں غیرت کے نام پر قتل کیا گیا تھا، قندیل کی لاش گھر سے ملی تھی جس کے بعد اس کے بھائی محمد وسیم کو گرفتار کیا گیا، ملزم کو 27 ستمبر 2019 کو ملتان کی ماڈل کورٹ نے عمر قید سنائی تھی۔قندیل کے والد عظیم کی جانب سے عدالت میں درخواست دائر کی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ ہم نے اللہ کی رضا کی خاطر اپنے بیٹوں کو معاف کر دیا ہے لہذا عدالت بھی اسے معاف کردے۔


