مہنگائی کی وجہ سے عوام خودکشی کرنے پر مجبور ہیں، فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد:پیپلز پارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ حکومت نے عوام پر پیٹرول بم گرادیا،مہنگائی کی وجہ سے عوام خودکشی کرنے پر مجبور ہیں۔ اپنے بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ حکومت نے عوام پر پیٹرول بم گرادیا، سلیکٹڈ حکومت نے ملک اور معیشت کو تباہ کرکے عوام پر پیٹرول کا بم گرایا۔انہوں نے کہاکہ مہنگائی کی وجہ سے عوام خودکشی کرنے پر مجبور ہیں،پٹرولیم مصنوعات میں اضافے سے عوام فاقہ کشی پر مجبور ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مجرمانے فعل کو پیپلزپارٹی مسترد کرتی ہے،حکومت فوری طور پر حالیہ قیمتوں کے اضافہ کو واپس لے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کو لانے والے سہولت کار بھی اس مجرمانہ فعل میں برابر کے ملوث ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں