پٹرول کی قیمت میں کمی کیلئے کوئی جادوکا چراغ ہے تواپوزیشن بتائے،فواد چوہدری
اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمت بڑھنے پرتنقید کے بجائے اپوزیشن متبادل بتائے۔وزیراطلاعات فواد چوہدری نے ٹویٹ میں کہا کہ بین الاقوامی منڈی میں تیل60 سے95 ڈالرپرپہنچ جائے توحکومت قیمت کیسے نہ بڑھائے۔ اپوزیشن کے پاس کوئی جادو کا چراغ ہے توبتائے۔
اپوزیشن کی جماعتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر تنقید کر رہی ہیں لیکن کسی بھی تنقید کا اہم پہلو یہ ہوتا ہے کہ آپ متبادل دیتے ہیں اب اپوزیشن بتائے کہ بین الاقوامی منڈی میں تیل 60 ڈالر سے 95 ڈالر پر پہنچ جائے تو حکومت قیمت کیسے نہ بڑھائے ؟ کوئ جادو کا چراغ ہے تو بتا دیں فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن کی جماعتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر تنقید کر رہی ہیں لیکن کسی بھی تنقید کا اہم پہلو یہ ہوتا ہے کہ آپ متبادل دیتے ہیں۔


