حکومت پر واضح کرچکے، 18ویں ترمیم کو ختم کرنے کا عمل برداشت نہیں، بی این پی

کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں کہا گیا ہے کہ پارٹی 18ویں ترمیم سے متعلق پہلے ہی حکومت پر واضح کر چکی ہے کہ ہم 18ویں ترمیم کو ختم کرنے کے عمل کو برداشت نہیں کریں گے بی این پی جمہوری پارٹی ہونے کے ناطے تمام صوبوں کے اختیارات کو مزید بڑھانے کی حامی رہی ہے تاکہ صوبے اور تمام اقوام بااختیار ہو کر اپنے اپنے صوبوں کی ترقی و خوشحالی کیلئے اقدامات کرتے رہیں بااختیار صوبے ہی اپنے عوام کے مسائل کو بہتر انداز میں حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں پارٹی نے 18ویں ترمیم کے حوالے سے بھی کہا تھا کہ اس پر فوری طور پر عملدرآمد کی جانی چاہئے اسے رول بیک ہونے نہیں دیں گے ہماری جدوجہد رہی ہے کہ مظلوم‘ محکوم اقوام کے مسائل‘ مشکلات حل ہوں اور صوبوں کو مزید اختیارات دیئے جائیں تاکہ ان کی احساس محرومی‘ محکومی کا خاتمہ ہو سکے پارٹی اصولی سیاست پر یقین رکھتی ہے ہماری ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ چھوٹے صوبوں کے ساتھ ماضی میں ہونے والی ناانصافیوں‘ ناقومی برابری کی روش اپنائی گئی تھی اس کا خاتمہ ممکن ہو سکے ترقی پسند‘ روشن خیال‘ جمہوری قوتیں 18ویں کے خاتمے کی شدید مذمت کریں گے پارٹی بھی واضح کرتی ہے کہ وہ اس اقدام کو تسلیم نہیں کریں گے صوبوں کے وسیع تر مفادات ہمارے لئے اہمیت کے حامل ہیں ہم نے ہمیشہ عوام کے وسیع تر مفادات کو ترجیح دی اور عوام کیلئے سیاست کی تاکہ حقیقی ترقی و خوشحالی اور عوام سے جاری ناانصافیوں میں کمی لائی جائے 18ویں تمام اقوام کے مسائل کے حل میں مدد گار ثابت ہوئی لیکن ہم چاہتے ہیں کہ اقوام اور صوبوں کو مزید اختیارات دیئے جائیں تاکہ حقیقی جمہوری ادارے پروان چڑھ سکیں 18ویں ترمیم کے رول بیک کرنے کی مخالفت کریں گے بیان کے آخر میں کہا گیا کہ بی این پی اصولی سیاسی جماعت ہے اصولوں کی سیاست کی ہے 18ویں ترمیم کے حوالے سے حکمران پر واضح کر چکے ہیں کہ صوبوں کے اختیارات میں کمی کے حوالے سے کسی قانونی سازی کو برداشت نہیں کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں