میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے ملازمین کے مطالبات حل نہ ہونے پر ان کا ساتھ دیں گے،انجمن تاجران

کوئٹہ:مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کے صدر عبدالرحیم کاکڑ،حضرت علی اچکزئی،سید عبدالقیوم آغا،میر یاسین مینگل،سعداللہ اچکزئی،حاجی ہاشم کاکڑ،عبدالخالق آغا،حاجی ظفر کاکڑ، حاجی حمداللہ ترین،دوست محمد آغا،حاجی خدائیدوست،خرم اختر،حاجی ودان علی کاکڑ،عطامحمد کاکڑ،ظہور آغا،حاجی محمد یونس،نقیب کاکڑ،عزیز بازئی، قاہر ترین، عنایت دورانی،شکور خلیجی،عبدالعلی دمڑ،احسان کاکڑ،نقیب اللہ کاکڑ، نعمت و دیگر نے میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے ملازمین کے مطالبات کی حمایت کرتے ہو ئے کہا ہے کہ ملازمین کے مطالبات جا ئز ہیں،کئی روز سے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کررہے لیکن حکومت کی جانب سے کوئی شنوئی نہیں ہورہی ہے جس کی مرکزی انجمن بلوچستان شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے، میٹر و پولیٹن کارپوریشن کے جائز احتجاج کی وجہ سے جگہ جگہ کچڑا کے ڈیر اور جگہ جگہ روڈں پر سیوریج کے نالیوں کی بندش سے گنداپانی دکانوں کے سامنے کھڑا ہو گیاہے اور شہریوں کو گندگی کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے، انہوں نے کہاکہ اگر حکومت نے سنجیدگی سے ملازمین کے جائز مطالبات حل نہیں کئے تو مرکزی انجمن تاجران بلوچستان ان کے احتجاج میں ان کا ساتھ دے گی اور ان کے جائز مطالبات کے حل کے لئے مظاہرے شٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں