اسکول میں فائرنگ،امریکی اسلحہ ساز کمپنی پر 73ملین ڈالرجرمانہ عائد
واشنگٹن:ایک امریکی اسلحہ ساز کمپنی اندھا دھند فائرنگ کے واقعے کی ذمہ داری کے تناظر میں 73ملین ڈالر کا ہرجانہ ادا کرنے پر تیار ہو گئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق اے آر15رائفل بنانے والی امریکی کمپنی ریمنگٹن آرمز پر 2012 میں ایک ایلمنٹری اسکول میں ہونے والی خوفناک اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں مرنے والوں کے لواحقین نے مقدمہ کیا تھا۔ یہ پہلا موقع ہے کہ گنز بنانے والی ایک کمپنی کو امریکا میں فائرنگ کے کسی واقعے کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے۔نو متاثرہ خاندانوں کی طرف سے دائر کردہ مقدمے میں امریکی اسلحہ ساز فیکٹری ریمنگٹن نے 73 ملین ڈالر ادا کرنے کی حامی بھرلی۔یہ کمپنی اے آی 15 رائفلز تیار کر کے مارکیٹ کرتی ہے۔ 2012 میں نیوٹن کنیکٹیکٹ کے سینڈی ہک ایلمنٹری اسکول میں فائرنگ کرنے والے ایڈم لانزا نے اسی طرح کی رائفل کا استعمال کیا تھا جس میں 20 طالب علم اور چھ استاد مارے گئے تھے۔


