اوآئی سی کامذہب کی بنیاد پر تشدد کے بڑھتے واقعات پر تشویش کااظہار
اسلام آباد :اوآئی سی نے مذہب کی بنیاد پر تشدد کے بڑھتے واقعات پر تشویش کااظہار کیا ہے۔ اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل حسین براہیم طٰحہ نے”دی استنبول پراسس”کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مذہب کی بنیاد پر نفرت،عدم برداشت، تفریق اور تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات پرگہری تشویش ظاہر کی۔انہوں نے ایسے واقعات کوانسانیت کے لئے خطرہ قراردیا جس سے دنیامیں امن وسلامتی کو شدیدنقصان پہنچاہے۔حسین براہیم طٰحہ نے تمام دستیاب وسائل بروئے کارلاتے ہوئے منفی رجحان کے خاتمے اور تشدد کی روک تھام کے لئے عالمی سطح پر مشترکہ کوششوں کی اہمیت پرزوردیا۔اجلاس میں تمام خطوں کے ممالک، اقوام متحدہ کے متعلقہ حکام،ماہرین اورعلماء کرام نے شرکت کی۔
Load/Hide Comments


