آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر بیلجیم پہنچ گئے

برسلز(انتخاب نیوز)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر بیلجیم پہنچ گئے،آئی ایس پی آر کے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق آرمی چیف نے یورپی یونین کے ایکسٹرنل ایکشن سروسز کے جنرل سیکرٹری اور یورپی یونین کے ملٹری کمیٹی کے سربراہ سے ملاقاتیں کیں ملاقاتوں میں آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان یورپی یونین سے تعلقات کو اہمیت دیتا ہے اور یہ سلسلہ بڑھانے کا خواہ ہیں یورپی یونین نے خطے میں امن واستحکام کے لئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں