بلوچ کے سمندر کی حفاظت ہر صورت کرنی ہے،حق دو تحریک
پسنی (بیورو رپورٹ/نامہ نگار)حق دو تحریک نے ڈام سے لیکر جیونی تک ماہی گیروں کے ایک بڑا جرگہ منعقد کرنے کا اعلان کردیا،جرگہ میں ماہی گیر اپنے بچوں کے مستقبل کا فیصلہ کرینگے ،بلوچ کے سمندر کی حفاظت ہرصورت میں کرنی ہے حق دو تحریک بلوچستان کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کا پسنی میں ماہی گیروں کے جرگہ سے خطاب جرگہ سے بزرگ سیاسی رہنما حسین واڈیلہ نے جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ ماہی گیروں کی باتیں اب بنی گالہ کے عمران خان کو بھی سننی ہونگی تفصیلات کے مطابق گزشتہ جمعہ کے روز حق دو تحریک بلوچستان پسنی کی جانب سے پسنی میں ماہی گیروں نے ایک جرگہ کا انعقاد کیا جس میں ماہی گیروں کی ایک کثیر تعداد شریک رہی ہے جرگہ سے ماہی گیروں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ اب وہ کسی بھی صورت پسنی کے سمندر میں گٹ(سرکل) کے زریعے مچھلی کا شکار نہیں کرینگے اور نہ ہی کسی دوسرے کو سرکل کے زریعے مچھلی شکار کرنے دینگے اس موقع پر بزرگ سیاسی رہنما حسین واڈیلہ نے ماہی گیروں کے جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حق دو تحریک کی وجہ سے بلوچستان کے پسے ہوئے طبقے کی زبان پر جو تالا بندی تھی اب ا±س میں آواز پیدا ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیک پوسٹ اور ٹرالر مافیا کے خلاف حق دو تحریک شروع دن سے جدوجہد کررہی ہے اور اس جدوجہد کی بدولت آج بلوچ عوام اپنے دوست دشمن کی پہچان کرچکے ہیں انہوں نے کہا کہ اب ماہی گیروں کا استحصال کسی بھی طرح قابل قبول نہیں ہے جرگہ سے بلوچستان حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرکلنگ (گٹ)کےشکار پر پابندی ہوگی انہوں نے کہا اگر مقامی بیوپاریوں نے احتجاجاً ماہیگیروں کی مچھلیوں کو لینے سے انکار کر دیا تو حق دو تحریک ماہی گیروں کے مچھلیوں کو بین الصوبائی منڈیوں کراچی تک پہنچانے کا انتظام خود کرے گی انہوں نے کہا کہ ہم لسانی تعصب اور غیر مقامی ماہی گیروں کو نکالنا نہیں چاہتے اور نہ ہی مقامی ماہی گیروں نے کھبی کہا کہ سندھی ماہی گیر پسنی چھوڑ کر چلے جائیں پسنی کے ماہی گیروں کا بس ایک ہی مطالبہ ہے کہ مقامی سیٹھ اپنی کشتیوں کا ناخدا مقامی رکھیں انہوں نے کہا شکار کے لئے قانون سازی اب مقامی ماہیگیر کریں گے جبکہ کشتیوں کے ناخدا لوکل ماہیگیر ہوں گے اور وہ چار غیر مقامی خلاصی شکار کے لئے لے جا سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ سرکلنگ (گٹ) شکار جو فشریز آرڈیننس میں غیر قانونی ہے اگر اس پر پابندی عائد ہو گی تو سمندر آباد ہو جائے گا اس سلسلے پورے ساحل بلوچستان کے ماہی گیروں کے ماہی گیروں کو جمع کرکے قانون سازی کریں گے انہوں نے کہا کہ اگر گٹھ پر پابندی عائد کرنے پر لیت و لعل سے کام لیا گیا تو انتظامیہ کے دفاتر کا گھیراو¿ کرینگے اور انکی مشینری کو جام کریں گے انہوں نے کہا کہ انتظامیہ اور محکمہ فشریز گٹھ کے شکار پر پابندی کے قانون پر عمل درآمد کرے اور اس متعلق ایکشن نہیں لیا گیا تو تمام تر ذمہ داری محکمہ فشریز اور انتظامیہ پر ہوگی انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے سمندر میں ایک غیر قانونی کی موجودگی تک احتجاج جاری رہے گی اور ماہیگیروں کو صبر و تحمل سے کام لینا ہوگا۔ انہوں نے کہا بیوپاریوں کے سرمایہ دارانہ نظام نے ماہی گیروں کو پشت در پشت مقروض بنایا ہے ہماری کوشش ہے کہ قانون سازی کریں تاکہ اب مظلوم ماہیگیر سرمایہ داروں کے قرضوں سے چھٹکارا حاصل کرلیں۔ انہوں نے سمندر ہمارا مستقبل ہے بلوچ کے سمندر کی حفاظت کرنا ہم سب پر فرض ہے اور ہم اس سمندر کی ہر حال میں حفاظت کرینگے انہوں نے کہا سمندر آباد ہوگا تو ہماری پوری نسل آباد ہوگی انہوں نے کہا بلوچستان کے ماہی گیر اٹھارہ سالوں سے غیرقانونی ٹرالنگ کے خلاف جدوجہد کررہے ہیں گٹ سرکل بند ہوجانے سے وقتی پریشانی ضرور ہوگی لیکن اس کے فائدے ہمارے بچوں کو ضرور ملینگے انہوں نے کہا کہ حق دو تحریک بلوچستان بہت جلد ڈام سے لیکر جیونی تک ماہی گیروں کا جرگہ بھلارہے ہیں جس میں ماہی گیر اپنے بچوں کے مسقبل کا فیصلہ کرینگے انہوں نے کہا پسنی کے ماہی گیروں نے گٹ سرکل کو بند کردیا ہے لیکن کچھ بیوپاری کہہ رہے ہیں کہ وہ اپنی مرضی کے مطابق سرکلنگ کے زریعے مچھلی کا شکار کرینگے لیکن ہم انتظامیہ کو متنبہ کرنا چاہتے ہیں کہ اگر ان لوگوں نے مقامی ماہی گیروں کے فیصلے پر عمل نہیں کیا تو اور اپنی طاقت کے بل بوتے پر سرکل کے زریعے شکار کرنا چاہتے ہیں اگر ان لوگوں نے ایسا کیا تو حق دو تحریک مقامی ماہی گیروں کے ساتھ مل کر محکمہ فشریز اور ضلعی انتظامیہ اور مقامی انتظامیہ کے آفس کا گھیراو¿ کریگی۔ انہوں نے کہا کہ منشیات بھی سر عام فروخت ہو رہی ہے اس سلسلے ہم پولیس کو متنبہ کرتے ہیں کہ تدارک کے لیے اقدامات کرے وگرنہ ہمارا اگلا دھرنا پولیس اسٹیشن کے سامنے ہوگا انہوں نے کہا کہ معدنی دولت سے مالامال صوبہ میں جو سونے کے ذخائر موجود ہیں حکمران انھیں بیچ رہے ہیں جنکی سودا بازی کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔


