ملک میں کرکٹ کی بحالی پر اپوزیشن کے پیٹ میں مروڑ اٹھ رہے ہیں،فواد چوہدری

اسلام آباد: وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پوری قوم کرکٹ کی بحالی کا جشن منا رہی ہے لیکن اپوزیشن کے پیٹ میں مروڑ اٹھ رہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کی 23 سال بعد ٹیسٹ سیریز ہونے جارہی ہے، پوری قوم کرکٹ کی اس بحالی کا جشن منا رہی ہے، لیکن اگر کسی کے پیٹ میں مروڑ اٹھ رہے ہیں تو وہ ہماری چوں چوں کا مربع اپوزیشن ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اپوزیشن عین اس وقت راولپنڈی میں اپنا کرائے کا شو کرنا چاہتی ہے جب وہاں پہلا ٹیسٹ شروع ہونے جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں