دکی، انتظامیہ کی غفلت، نکاسی آب کا مسئلہ شدت اختیار کر گیا
دکی:میونسپل کمیٹی کے عملے کی غفلت سے نکاسی اب کے نالوں کی بندش کے باعث مہینوں سے نالے بند پڑے ہیں اور گندا پانی روڈوں پر بہہ رہا ہے جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ سول ہسپتال کے سامنے گزرنے والے گندے پانی کی وجہ سے پیدل چلنے والے راہ گیروں کے کپڑے گندے ہوجاتے ہیں ہسپتال اور مسجد جانا محال ہوچکا ہے شہر کے مختلف روڈوں پر گندا پانی بہتا رہتا ہے لیکن کوئی پرسان حال نہیں۔ نہ ہی کوئی پوچھنے والا ہے۔ میونسپل کمیٹی کو نئے دئیے جانیوالے 5عدد لوڈر مزدا اور دیگر مشینری دفتر میں کھڑی کھڑی ضائع ہورہی ہیں لیکن عوام کیلئے فائد مند ثابت نہ ہوسکی۔ میونسپل کمیٹی کے افس میں کھڑی مشینری جس میں ٹریکٹرز رکشے، ڈوزر، لوڈر مزدا اور فائربریگیڈ کی گاڑیاں کھڑی کھڑی ضائع ہوچکی ہیں۔ لیکن شہر کی صفائی کیلئے زیر استعمال نہیں لائی جارہی۔ شہریوں نے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ، ڈپٹی کمشنر دکی، اور میونسپل کمیٹی کے چیف آفیسر سے اپیل کی ہے کہ صفائی کے عملے کو شہر کے صفائی کا پابند کیا جائے۔ تاکہ عوام کے مشکلات میں کمی ممکن ہوسکے۔


