لاپتہ افراد کی عدم بازیابی و رہنماؤں پر ایف آئی آر کیخلاف کل کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاج مظاہرے کیا جائیگا، نصر اللہ بلوچ
کوئٹہ:وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز، بلوچ یکجہتی کمیٹی اور نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی نے اپنے مشترکہ جاری کردہ بیان میں گزشتہ سال لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے احتجاج ہر وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز اور دیگر سیاسی و طلبا تنظیموں کے قائدین کے خلاف درج ایف آئی آر اور جبری گمشدگی کے سلسلے میں تیزی، لاپتہ افراد کی عدم بازیابی اور ماروائے آئین اقدامات کے خلاف 22 فروری شام 3 بجے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا مظاہرے میں لاپتہ افراد کے اہلخانہ شرکت کرے گا مظاہرے کے حوالے سے وی بی ایم پی، بی وائی سی اور این ڈی پی کا ایک وفد بلوچستان نشنل پارٹی اور نشنل پارٹی کے قائدین سیمت طلبا و وکلا برادری اور سول سوسائٹی کے رہنماوں سے ملاقاتیں کیں اور انکو احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی دعوت دی بلوچستان نشنل پارٹی، نشنل پارٹی اور طلبا تنظیموں کے رہنماوں نے احتجاج میں کثیر تعداد میں شرکت کی یقین دھانی کرادی وی بی ایم پی، بلوچ یکجہتی کمیٹی اور این ڈی پی کے قائدین نے تمام مکاتب فکر کے لوگوں سے احتجاج میں شرکت کرنے کی اپیل بھی کی۔


