فردوس عاشق اعوان بھی فواد چوہدری کی طرح رسوا ہوکرگھر گئی ہیں‘ حنا پرویز بٹ

لاہور:مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے کہا ہے کہ فردوس عاشق اعوان بھی فواد چوہدری کی طرح رسوا ہوکے گھر گئی ہیں،پوری تحریک انصاف میں ایک بھی اہل شخص نہیں ہے،عمران خان نے پاکستان کو تجربہ گاہ بنادیا ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران کے دو ہی مشن ہیں وزارتیں تبدیل کرنا اور ملک کو معاشی طور پر کمزور کرنا۔دو سال بعد بھی تحریک انصاف اپنی سمت درست نہیں کرسکی۔عمران خان تقرریوں کے ذریعے عوام کے پیٹ بھرنے میں لگے ہیں۔نیازی صاحب آپ کی باتیں عوام کے پیٹ نہیں بھر سکتی عوام کو روٹی چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں