بسیمہ، ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق، تین زخمی

بسیمہ:بسیمہ کے علاقے گراڈی میں کوچ اور پیک اپ گاڑی میں خوفناک تصادم 1شخص موقع پر جاں بحق اور 3افراد اطلاعات کے مطابق تربت سے کوئٹہ جانیوالے ارباز کمپنی کے مسافر کوچ اور پیک اپ کے درمیان خوفناک تصادم جس کے نتیجے میں ایک شخص نجیب اللہ والد فتح محمد سکنہ گراڑی موقع پر جاں بحق جبکہ تین افراد پیر محمد، علاالدین، عبدل نامی شخص شدید زخمی ہوگئیں زخمیوں کو ریسکیو اہلکاروں نے آر ایچ سی ناگ جبکہ ایک زخمی کو سول ہسپتال لایا گیا جہان ابتدائی طبی امداد کے بعد زخمیوں کو مزید علاج کیلئے کوئٹہ ریفر کردیا گیا لواحقین نے احتجاجا سی پیک روڈ پر دھرنا دیکر بلاک کر دیا بعد ازاں فرنٹیئر کور کے اہلکاروں کی یقین دہانی پر دھرنا ختم کر کے روڈ کو ہر قسم کی آمد رفت کیلئے کھول دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں