ایران سے پاکستانی زائرین کے آمد کا سلسلہ جاری

چاغی:ایران سے اب تک 2834 پاکستانی تفتان بارڈر پہنچے ہیں 1800 زائرین کو پاکستان ہاوس قرنطینہ میں رکھا ہے تفصیلات کے مطابق ایران میں کرونا وائرس کے پیش نظر دسویں روز بھی تفتان بارڈر بند رہا صرف ایران سے آنے والے زائرین کے لیے ایمگریشن اور راہداری گیٹ کھلا رکھا ہے محکمہ صحت کے مطابق ایران سے گزشتہ پانچ دنوں میں ایران سے 2834 زائرین تفتان بارڈر پہنچے ہیں تمام زائرین کی اسکریننگ اور طبی چیک اپ مکمل کر لیا جس میں 1882 زائرین کو پاکستان ہاوس کورنٹائن میں رکھا ہے روزانہ کی بنیاد پر انکا اسکریننگ بھی کیا جارہا ہے جبکہ تاجر، اور راہداری کے ذریعے آنے والوں کی اسکریننگ اور طبی چیک اپ کے بعد گھر روانہ کردیا ہے وہ ایران کے متاثرہ شہروں میں نہیں گئے تھے جبکہ غیر قانونی طور پر ایران میں داخل ہونے والوں کی اسکریننگ اور طبی چیک کے بعد انھیں لیویز کے حوالے کردیا ہے چھٹے روز بھی ایران سے پاکستانی زائرین کے آمد کا سلسلہ جاری ہے زائرین کو پی ڈی ایم اے بلوچستان کی جانب سے خوراک، کمبل، خیمے ودیگر ضروری سہولیات فراہم کی جارہی ہے ادھر اسسٹنٹ کمشنر تفتان نجیب قمبرانی کا کہنا ہے زائرین کو ہر قسم کی طبی و دیگر ضروری سہولیات دی جاری ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں