کوئٹہ، نا معلو م افراد کی فائرنگ،دو پولیس اہلکار جاں بحق، ایک زخمی
کوئٹہ: کوئٹہ میں نا معلو م افراد کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا، پولیس حکام کے مطابق جمعہ کو کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس پر پولیس موبائل پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں اے ایس آئی رحمت اور کانسٹیبل علی اصغرجاں بحق جبکہ گاڑی کا ڈرائیور قربان علی زخمی ہوگیا،پولیس نے لاشوں اور زخمی کو سول ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کردی گئیں مزید کاروائی جاری ہے
Load/Hide Comments


