روس سے تجارت کے دروازے کھل چکے ہیں، رزاق داﺅد
لاہور : وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت و تجارترزاق داﺅد نے کہا ہے کہ روس سے تجارت کے دروازے کھل چکے ہیں اور آئندہ ہفتے روسی وزیر صنعت سے ویڈیو کانفرنس ہوگی۔معاون خصوصی رزاق داو¿د نے لاہورمیں بین الاقوامی نمائش کا دورہ کیا، اس موقع پر ان کا کہناتھاکہ روس سے پاکستان کی تجارت ایک بلین ڈالر سے کم ہے، ہمیں بینکنگ اور کسٹم سسٹم کو بہتر کرنا ہے، دورہ روس کے مثبت اثرات سامنے آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ اسٹریٹیجک ٹریڈ پالیسیز پارلیمنٹ سے منظور کروائی ہیں، اس سال کے اختتام پر ریکارڈ ایکسپورٹ ہوگی، گڈز ایکسپورٹ کا ہدف 31بلین اور سروسز کا 7 بلین رکھا گیا ہے، اپنی مصنوعات افغانستان کے راستے مخلتف ملکوں میں بھیجیں گے۔رزاق داو¿د کا کہناتھاکہ معیشت درست سمت چل رہی ہے جس کے نتائج بھی آنا شروع ہوگئے ہیں۔
Load/Hide Comments


