پابندیوں کیخلاف ورزی پر فرانس نے روسی بحری جہاز قبضے میں لے لیا
پیرس:فرانس نے روس پر عائد پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے والے روسی کارگو بحری جہاز کو قبضے میں لے لیا۔ہفتہ کوخبر ایجنسی کے مطابق بحری جہاز کو روس پر عائد پابندیوں کی خلاف ورزی پر ہفتہ کو فرانسیسی میری ٹائم پولیس نے قبضے میں لیا۔روسی جہاز کا رخ فرانسیسی بندرگاہ بولون-سر-میر کی طرف موڑ دیا گیا ہے۔اس حوالے سے فرانس میں روسی سفارتخانے کا کہنا ہے انگلش چینل میں روسی کارگو جہاز کو پکڑلیا گیا ہے۔ادھر روسی سفارت کار فرانسیسی حکام سے معاملے کی وضاحت حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔دوسری جانب یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ روسی افواج کی جانب سے ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب دارالحکومت کیف پر بڑے حملے کا خدشہ ہے۔یوکرین کے صدر نے ایک بیان کے ذریعے اپنے شہریوں سے کیف کا دفاع کرنے کی اپیل کردی۔انہوں نے کہا ہے کہ روسی فوج صبح ہونے سے پہلے کیف کا کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کرے گی، ہم دارالحکومت کیف کو کھونا نہیں چاہتے۔


